جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت

بیت المقدس: اسرائیلی بس میں فدائی حملہ کرنےوالا فلسطینی شہید

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سوموار کی شام بیت المقدس میں ایک اسرائیلی بس میں فدائی حملہ کرکے 21 یہودیوں کو زخمی کرنے والا فلسطینی نوجوان عبدالحمید ابو سرور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کا فلسطینی خفیہ سیل پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور خفیہ ادارے کے حکام نے مشترکہ آپریشن میں مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ایک فلسطینی خفیہ سیل کو حراست میں لیا ہے جس پراسرائیلی فوجیوں پرحملوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

جیل میں قید فلسطینی رہنما نے 10 نکاتی قومی مفاہمتی فارمولہ پیش کردیا

اسرائیلی جیل میں قید سرکردہ فلسطینی سیاست دان اور تحریک فتح کے سیںٹرل کونسل کے سینیر رکن مروان البرغوثی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور اپنی جماعت فتح پر قومی مفاہمت کے لیےمذاکرات کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا۔

بیت المقدس میں بس میں دھماکہ اسرائیلی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے بیت المقدس میں سوموار کی شام اسرائیل کی ایک بس میں ہونے والے دھماکے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے۔

اسرائیلی عدالت سے حماس رہ نما کو چار سال قید کی سزا

اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مقامی رہ نما اور البیرہ شہر کے سابق میئر جمال الطویل کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔