جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت

اسلامی جہاد کا اپنے اسیر رہ نماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے رام اللہ میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جماعت کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد نے سیاسی بنیادوں پر کارکنوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ بند کرنے اور تمام گرفتار سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

’آخری صہیونی کے فلسطین سے نکالے جانے تک جہاد جاری رہے گا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے پورے فلسطین کو غاصب صہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرنے کے لیے مسلح جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین پر قابض آخری صہیونی کے نکالے جانے تک مسلح مزاحمت جاری رہے گی۔

دنیا کی چوتھی بڑی فوج پلاسٹک کھلونوں سے خائف کیوں؟

اسرائیلی فوج کا شمار دنیا کی چوتھی بڑی فوج کے طور پر ہوتا ہے۔ صہیونی ریاست کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار، اس کے رعب، طاقت کا گھمنڈ اور ایک ہی وقت میں کئی کئی ملکوں کے خلاف جنگ میں کامیابی وکامرانی کے دعوے ایک طرف طرف مگر دنیا کی یہ چوتھی بڑی فوج ننھے منے فلسطینی بچوں کے ہاتھوں میں موجود پلاسٹک کے کھلونوں سے خائف ہے۔ یہ اسی خوف کا نتیجہ ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں دکانداروں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ بچوں کو ہتھیاروں کی شکل کے کھلونے فروخت کرنا بند کردیں۔

’کنکریٹ کی دیوار‘ کا صہیونی حربہ، نئی جنگ کا موجب؟

فلسطین میں غاصبانہ طور پرقائم صہیونی ریاست اپنے نام نہاد دفاع کی آڑ میں اندرون فلسطین اور ملک کی سرحدوں پر جا بہ جا کنکریٹ کی زیرزمین اور سطح زمین پر دیواروں کا ایک عرصے سے سہارا لینے کے لیے کوشاں ہے۔ اسرائیلی فوج کئی سال سے صہیونی ریاست کو لاحق نام نہاد سلامتی کے خطرات کے تدارک کے لیے دیواریں اور فصیلیں کھڑی کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

غزہ: مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسطی قصبے میں حادثے کے دوران اسرائیلی فوج کے تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کا ملبہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے قبضے میں لے لیا۔

اسرائیل کا حماس کے ہاں اپنے جنگی قیدیوں کا پہلی بار اعتراف

اسرائیل کے وزیر دفاع نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے چار صہیونی فوجی جنگی قیدی بنا رکھے ہیں۔ صہیونی ریاست کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماس اپنے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں تک انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کو رسائی فراہم کرے۔

بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہمہ جہت مزاحمت کرنا ہوگی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی ریاست کے قبضے کے 50 سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ القدس کی آزادی کے لیے مسلح مزاحمت کوہمہ جہت اور تمام پہلوؤں پر تیز کرنا ہوگا۔

فلسطینی تحریک مزاحمت کو متنازع بنانے کی منظم صہیونی مہم

صہیونی ریاست نے مظلوم فلسطینی عوام کی جانب سے آزادی کے لیے جاری مزاحمت کو بدنام کرنے اور تحریک آزادی کو متنازع بنانے کے لیے منظم انداز میں نئی عالمی مہم شروع کی ہے۔

اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کو مزاحمت کا حق ہے:امریکی دانشور

امریکا کے ایک سرکردہ تجزیہ نگار اور دانشور نے امریکی حکومت کی اسرائیل نوازی پر مبنی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک قابض ملک ہے۔ اس کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینیوں کو مسلح مزاحمت کا حق ہے۔

مزاحمت کی مخالفت کے پیچھے جرائم کو نہیں چھپایا جا سکتا:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ مزاحمتی کارروائیوں اور مجاھدین کی تیار کردہ دفاعی سرنگوں کو بدنام کرنے کی آڑ میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔