جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت کے لیے سرنگیں

غزہ اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا، مزید 28 ٹینک اور گاڑیاں تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے سوموار کی شام ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کی 28 گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔

ٹینکوں پر گھات لگا کرحملے، دشمن فوج پر بھرپور مزاحمتی وار

مزاحمتی فورسز نے غزہ کی پٹی میں مختلف دراندازیوں میں زیرو رینج کی جھڑپوں کا سامنا کرتے ہوئے اور ٹینکوں کو اڑانے کے علاوہ، میزائل بیراجوں کو قابض فوج کے ٹھکانوں اور یہودی بستیوں پر داغا جا رہا ہے۔

قابض فوج کی پیش قدمی، غزہ میں دشمن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے

عسکری ماہر میجر جنرل فایز الدویری نے کہا ہے کہ قابض افواج کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے قرب و جوار میں کل شام جمعے کے روز شروع کیے گئے پرتشدد حملے کے دوران اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا مطلب ہے مزاحمت اب بھی مربوط ہے اور جنگ کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے پانچ شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لےلیے

قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر ایک سرنگ پر بمباری کے دوران سرنگ میں شہید ہونے والے پانچ مزاحمت کاروں کے میتیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

سرنگ میں لاپتا فلسطینیوں کی تلاش پرپابندی اسرائیلی عدالت میں چیلنج

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب سرنگ میں لاپتا ہونے والے فلسطینی مزاحمت کاروں کی تلاش پر عاید کردہ پابندی اسرائیل کی اعلیٰ عدالت میں چیلنج کی ہے۔