عراقی مزاحمتی گروپوں کا اسرائیل پر حملہ
جمعرات-28-دسمبر-2023
عراقی کردستان میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب حریر اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد عراقی مسلح دھڑوں نے جمعرات کی رات اسرائیل میں الیاد بستی پر حملے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات-28-دسمبر-2023
عراقی کردستان میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب حریر اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد عراقی مسلح دھڑوں نے جمعرات کی رات اسرائیل میں الیاد بستی پر حملے کا اعلان کیا ہے۔
پیر-25-دسمبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کی شام ایک فوجی بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ القسام مجاہدین گذشتہ چار دنوں کے دوران 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور 35 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اتوار-24-دسمبر-2023
اتوار کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران اس کے 8 افسران اور فوجی ہلاک ر 10 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے 6 شدید زخمی ہیں۔
اتوار-17-دسمبر-2023
عسکری ماہر میجر جنرل فایز لدویری نے کہا ہے کہ مزاحمتی دھڑوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جحر الدیک کے علاقے میں لڑائیوں کے بارے میں جو اطلاع دی ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اسرائیل نے 47 دن پہلے داخل ہونے کے باوجود اس علاقے پر کنٹرول نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے آپریشن ایلیٹ یونٹ ہی انجام دے سکتی ہے۔
اتوار-17-دسمبر-2023
اسرائیل کے گولانی بریگیڈ کے سابق کمانڈر اور قابض فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف سٹاف موشے کاپلنسکی نے کہا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ اور اس کے نتیجے میں غزہ میں زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے بریگیڈ اپنی لڑاکا افواج کا ایک چوتھائی حصہ کھو چکی ہے۔
جمعرات-14-دسمبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاہدین اور مزاحمتی دھڑوں نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں قابض افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے بہادری کے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران انھوں نے مزید معیاری حملے کیے ہیں اوردشمن کے کئی ٹینک تباہ کردیے ہیں۔
جمعرات-14-دسمبر-2023
جنین میں مزاحمت کاروں، القدس بریگیڈ، القسام بریگیڈ، الاقصیٰ بریگیڈ اور ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ، جنین شہر اوراس کے کیمپ پر جاری اسرائیلی فوج کے دھاوے کا پوری جرات اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
پیر-11-دسمبر-2023
اسرائیلی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کو مشکوک قراردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے مگر فوج اپنے نقصانات چھپا رہی ہے۔
اتوار-10-دسمبر-2023
غزہ کی پٹی میں جنگ کے 64ویں دن ہفتے کے روز اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک تقریباً 5000 فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
جمعہ-8-دسمبر-2023
اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افسران کی تعداد پانچ ہوگئی۔ ان میں تین اہلکار بھی شامل ہیں اس کے علاوہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ شدید زخمی بھی ہوئے۔