چهارشنبه 30/آوریل/2025

مزاحمتی کارروائیاں

24 گھنٹوں میں 7 مزاحمتی کارروائیوں میں ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

مئی میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 4 صہیونی ہلاک ہوئے

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی علاقوں میں گذشتہ مئی کے دوران قابض اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مزید میدانی جھڑپوں اور مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

"ابوعاقلہ” کے قتل کے ردعمل میں اسرائیل کو مزاحمتی کارروائیوں کا خوف

عبرانی میڈیا ذرائع نے فلسطینیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے بارے میں اسرائیلی خدشات کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولی سے فلسطینی صحافی شیرین ابو عقیلہ کی شہادت کے بدلے میں فلسطینی بڑے پیمانے پر جوابی حملے کرسکتے ہیں۔

گذشتہ ہفتے 4 فلسطینی شہید، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

گذشتہ ہفتے قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران چار فلسطینی شہید ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوا۔

اپریل کے مہینے میں 23 فلسطینی شہید 4 صہیونی ہلاک

ایک فلسطینی رپورٹ میں اپریل کے مہینے میں مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اوراندرونی علاقوں میں قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کوبڑے اور موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

مارچ کے دوران 821 مزاحمتی کارروائیوں میں 20 شہید اور 12 صہیونی ہلاک

ایک فلسطینی رپورٹ نے گذشتہ مارچ میں مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ایک ہفتے میں فلسطینیوں کی 748 مزاحمتی کارروائیاں،21 صہیونی زخمی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں نے سیکڑوں مقامات پر قابض فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں کیں۔

اسرائیلی فوج کا تل ابیب میں مزاحمتی کارروائی کا 10 روز بعد انکشاف

قابض اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیاہےکہ 10 روز پیشتر صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے چاقو سے یہودی آباد کاروں پرحملہ کرکے ایک آباد کار کو شدید زخمی کردیا تھا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سال 2019ء میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں 5 صہیونی ہلاک، دسیوں زخمی

سال 2019ء میں فلسطینیوں کی غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اگرچی کمی آئی ہے مگر مزاحمتی سرگرمیاں جاری رہی ہیں۔ رواں سال کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ صہیونی واصل جھنم اور دسیوں زخمی ہوئے۔ مزاحمتی کارروائیاں غزہ، غرب اردن اور اندرون فلسطین میں کی گئیں۔

سال 2019ء میں مزاحمتی کارروائیوں میں 5 صہیونی جھنم واصل

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار'یسرائیل ھیوم' نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2019ء کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں یہودی آباد کاروں کی ہلاکتوں کے واقعات میں کم آئی ہے۔ رواں سال کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ غاصب صہیونی جھنم واصل ہوئے۔