جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمتی فلسطیی خاندان

فلسطینی شہری کو اسرائیلی عدالت سے دو بار عمر قید کی سزا

کل سوموار کو صہیونی فوجی عدالت نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں القسام بریگیڈ کے ایک سیل کے ایک رکن زید عامر کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی۔ زید پر الزام ہے کہ اس نے آٹھ سال قبل ایک شوٹنگ کی کارروائی میں آباد کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

مزاحمت کاروں کے خاندانوں کوملک بدر کرنے کا اسرائیلی بل منظور

کل اتوارکو قابض اسرائیلی ریاست کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی ایک کمیٹی نے مقبوضہ علاقوں اور مقبوضہ یروشلم میں فلسطینیوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے والے ایک نئے نسل پرستانہ بل کی منظوری دی۔ ​اس کالے قانون کے تحت فلسطینی تحریک آزادی کے دوران فدائی حملہ کرنے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ کوشہر بدر کردیا جائے گا۔

شہید فلسطینی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، انتقام کے نعرے

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے یونس تایہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ تایہ کو کل بدھ کی صبح طوباس کے جنوب میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

مزاحمتی فلسطینی خاندانوں کی بیت المقدس بدری کی صہیونی تجویز پرغور

اسرائیلی کابینہ آئندہ اتوار کے روز ایک نئی تجویز پرغور کررہی ہے جس کے تحت داخلی سلامتی کے وزیر کو مقبوضہ بیت المقدس میں رہنے والے مزاحمتی فلسطینی خاندانوں کو شہر بدر کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔