
قابض دشمن کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں، مزاحمت جاری رہے گی: ھنیہ
ہفتہ-4-نومبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انسانی، اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے قابض دشمن کے ذریعے کیے جانے والے جنگی جرائم کو ختم کرنے، اس پر سیاسی، قانونی اوراخلاقی کارروائی کرے۔ ذرائع ابلاغ غزہ جنگ اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔