جمعه 15/نوامبر/2024

مروان البرغوثی

اسیر رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

اسرائیلی جیل میں قید تحریک فتح کے سرکردہ رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ فدویٰ البرغوثی نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی دوسری قیادت سے ملاقات کی۔

فلسطینی اسیر رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ فدویٰ البرغوثی نے گذشتہ روز قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کےموقعے پر حماس کے دیگر رہ نما بھی موجود تھے۔

فلسطینی اسیر رہ نما کو صہیونی زندان میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق قابض صہیونی حکام نے 62 سالہ اسیر فلسطینی رہ نما مروان البرغوثی کو ھداریم جیل سے ایالون جیل میں‌منتقل کرنے کے بعد انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔ بزرگ فلسطینی رہ نما کو قید تنہائی میں ڈالنے کی وجہ ان کا فلسطینی قوم کے نام ایک پیغام بنا ہے جس میں انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں بھرپور مزاحمت کرنے اور فلسطینیوں کی صفوں میں‌اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

تحریک فتح کا اپنے اسیر رہ نما سے انتخابات میں حصہ نہ لینے پر زور

تحریک فتح کی سپریم لیڈر شپ نے کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سول امور کے چیئرمین حسین الشیخ نے اسرائیلی جیل میں قید رہ نما مروان البرغوثی سے ملاقات کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لیں۔

اسرائیل نے فلسطینی اسیر رہ نما کی اہلیہ کو شوہر سےملنے سے روک دیا

قابض اسرائیلی حکام نے تحریک فتح کے اسیر رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ کو اپنے شوہر سے ملاقات سے روک دیا حالانکہ فلسطینی خاتون نے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے ذریعے اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے خصوصی اجازت نامہ بھی حاصل کررکھا تھا۔

ربع صدی سے زاید صہیونی عقوبت خانوں میں قید دو فلسطینی رہ نما

فلسطین میں اسیران کے امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ پاپو لرفرنٹ برائے آزاد فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات اور تحریک فتح کے رہ نما مروان البرغوثی 25 سال سے صہیونی زندانوں میں مسلسل پابند سلاسل ہیں۔

انسانی حقوق تنظیموں کو اسیر برغوثی کی قید تنہائی پر تحفظات

فلسطینی کمیٹی برائے اسیران نے اسرائیل کی جانب سے فتح تنظیم کے رہنما مروان البرغوثی کو قید تنہائی میں رکھنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل ارکان پارلیمان کو فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے: فرانس

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان انیاس روماتیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل فرانسیسی ارکان پارلیمان اور دیگر عہدیداروں کو تحریک فتح کے اسیر رہ نما مروان البرغوثی سمیت تمام دیگراہم محروسین ملاقات کا موقع فراہم کرے۔

مرروان البرغوثی کی اہلیہ پرشوہر سے ملاقات پر2019ء تک پابندی

اسرائیلی جیل میں قید تحریک فتح کے مرکزی رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن مروان البرغوثی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے انہیں اپنے شوہر سے 2019ء تک ملاقات پر پابندی عاید کردی ہے۔

اسرائیل نے مطالبات نہ مانے توپانی پینا بھی چھوڑ دوں گا:البروغوثی

اسرائیلی جیل میں بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مسلسل ایک ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی سیاست دان مروان البرغوثی نے کہا ہے کہ اگرصہیونی انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ مذاکرات نہ کیے تو وہ پانی پینا بھی ترک کردیں گے۔