یکشنبه 17/نوامبر/2024

مرزوق الغانم

مرزوق الغانم کابین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کونکالنے کامطالبہ

کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم نے یوکرین کے خلاف جنگ کی وجہ سے روسی وفد کو نکالنے کے لیے ووٹ ڈالے جانے کے بعد کل ہفتے کے روز بین الپارلیمانی یونین سے "اسرائیلی" وفد کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔

ٹرمپ کا منصوبہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں‌گے: مرزوق الغانم

خلیجی ریاست کویت کی پارلیمنٹ (مجلس امہ) کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے امریکی صدر ڈونلڈ‌ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ ردی کے کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے جسے کوڑے دان میں ڈال دیں گے۔

غاصب صہیونیوں کی قبلہ اول پریلغار کا مقابلہ کیا جائے:مرزوق الغانم

کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور اشتعال انگیز یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیاکہ وہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار روکنے کے لیے فوری حرکت میں آئے اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

رام اللہ: شاہراہ کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم کے نام موسوم

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کی بلدیہ نے ایک اہم شاہراہ کا نام' شاہراہ بحرین' سے تبدیل کرکے کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'شاہراہ مرزوق الغانم' رکھ دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد الغانم کے فلسطینیوں کی بے لوث حمایت اور قضیہ فلسطین کے توانا آواز بلند کرنے پرمبنی جرات مندانہ موقف کا اعتراف کرنا ہے۔

"شکریہ مرزوق الغانم، قوموں کو ایسے ہی حکمران چاہئیں”

کویتی مجلس الامۃ "پارلیمنٹ" کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم کی جانب سے حال ہی میں جنیوا میں عالمی پارلیمانی اجلاس کے دوران صہیونی ریاست کو اس کا مکرہ چہرہ دکھانے پر جہاں ایک طرف صہیونی انگاروں پر لوٹ رہے ہیں تو وہیں انصاف پسند حلقے، زندہ ضمیر اور فلسطینی ان کے بیان پر شکر گزار ہیں۔

’کلمہ حق‘ ادا کرنے پرامیر کویت کی اپنے اسپیکر کی تحسین

امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے ایک برقی مراسلے میں کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مروزق الغانم کے اس اقدام کی بھرپور تعریف و تحسین کی ہے جس میں انہوں نے روس میں عالمی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران صہیونی ریاست کے وفد کو بھگا دیا تھا۔

’عالمی پارلیمان میں مرزوق الغانم کا فلسطینی جذبات کی ترجمانی کا شکریہ

کویت کی ’مجلس الامۃ‘ [پارلیمنٹ] کے اسپیکر مرزوق الغانم کے روس میں عالمی پارلیمان کے اجلاس کے دوران صہیونی وفد کو کھری کھری سنانے پر فلسطین کے سیاسی حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فلسطینی سیاسی جماعتوں، سماجی، عوامی اور ابلاغی حلقوں نے بھی کویتی اسپیکر کے اقدام کی غیرمعمولی ستائش کی ہے۔

ھنیہ کا الغانم کو فون، اسرائیلی وفد کو کانفرنس سے نکالنے کی ستائش

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویتی پارلیمان[مجلس الامۃ] کے اسپیکر مرزوق غانم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے روس میں ایک کانفرنس کے دوران اسرائیلی وفد کونکال باہر کرنے کے اقدام کو غیرمعمولی طور پر سراہا ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ مرزوق الغانم نے روس میں منعقدہ عالمی پارلیمان کے اجلاس میں شریک اسرائیلی وفد کو قاتل اور غاصب قرار دیتے ہوئے کانفرنس سے نکال باہر کرنا قابل قدر اقدام ہے۔ پوری فلسطینی قوم ان کے اس اقدام پرانہیں مبارک باد پیش کرتی ہے۔