چهارشنبه 30/آوریل/2025

مراکش

فلسطینی پرچم کے ساتھ مراکش کی قومی ٹیم اگلے راؤنڈ کے لیے تیار

مراکش کی قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی قطر ورلڈ کپ 2022ء کے 16 ویں راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے جشن کے عروج پر فلسطین کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں۔ گروپ کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کینیڈا کے خلاف 2-1 سے فتح کے بعد مراکش نے فتح حاصل کی۔

مراکشی قوم اسرائیل سے نارملائزیشن معاہدوں سے بری الذمہ ہے:ویحمان

مراکش کمیشن فار فرنٹنگ نارملائزیشن کے سربراہ احمد ویحمان نے "صیہونی دخول کا سونامی اور جامع صہیونیت کے حصول اور مراکش کو نسل پرستانہ قابض ریاست کے قریب لانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مراکشی حکومت کی طرف سے نام نہاد "مسودہ قانون کو معمول پر لانے اور شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کے لیے پیش کرنے کی شدید مذمت کی۔

مراکش کے آرمی چیف آف اسٹاف کا دورہ اسرائیل

کل منگل کومراکش کی فوج کے چیف آف اسٹاف ایک ایسے دورے پر اسرائیل پہنچے جو اس سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جو مراکش اور اسرائیلی ریاست کے درمیان شرمندگی پرمبنی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مراکش کی "تل ابیب” میں فوجی کانفرنس میں شرکت کی تیاری

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے مراکشی فوج صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں منعقد ہونے والی ایک فوجی کانفرنس میں شرکت کرے گی جو عنقریب (اسرائیل) میں منعقد ہوگی۔

قابض اسرائیل اور مراکش کے درمیان نئے معاہدے

مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلائے جانے کے معاہدے کے دو سال کے بعد صہیونی ریاست نے مراکشی کاروباری شخصیات کو اسرائیل میں لانے کے لیے ویزوں کی تیاری شروع کردی ہے۔

کوچاوی کے دورے کے خلاف مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

مراکش میں سیکڑوں شہریوں نے مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے قابض اسرائیلی کے چیف آف سٹاف ایویو کوچاوی کے دورے کے خلاف احتجاج کیا۔ اسرائیلی آرمی چیف گذشتہ روز اپنی نوعیت کے پہلے دورے پر مراکش کے دارالحکومت رباط پہنچے تھے۔

اسرائیلی چینل کو دفترکھولنے کی اجازت دینے پر شرمندہ نہیں: مراکش

مراکش کی حکومت نے کہا ہے مراکش میں اسرائیلی ٹی وی چینل کے دفتر کی اجازت دینے پر اور چینل کی سرگرمیوں پر کوئی شرمندگی نہیں۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کے دفترکا قیام ملک کے قوانین ے مطابق ہے اور یہ مراکش کے محکمہ اطلاعات و نشریات کی نگرانی میں کام کرے گا۔

مراکش نے اسرائیل کے لیے ہفتہ وار پروازوں میں اضافے کی منظوری دے دی

مراکش کے قومی سیاحت کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ سال 2022 کے دوران وہ تل ابیب اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد بڑھا کر 8 پروازیں فی ہفتہ کر کے تقریباً 200000 اسرائیلی زائرین کو راغب کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیل اور مراکش کے درمیان مطلوب افراد کی حوالگی کا معاہدہ

منگل کوعبرانی میڈیا نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے اپنے مراکش کے ہم منصب کے ساتھ دونوں فریقوں کے درمیان حوالگی کا باضابطہ معاہدہ نہ ہونے کے باوجود، اس کی سرزمین پر موجود اسرائیلی مجرموں کی حوالگی پر اتفاق کیا ہے۔

مراکش نے قابض اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدے کی منظوری دے دی

جمعرات کو مراکش کی حکومت نے مراکش اور قابض اسرائیلی حکومت کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے حوالے سے 21 فروری کو رباط میں طے پانے والے معاہدے کی توثیق کر دی اور ایک مسودہ قانون کی توثیق کی جس کے مطابق مذکورہ معاہدے کی منظوری دی گئی۔