محمود عباس کا ٹرمپ سے محکمہ اسیران ختم کرنے کا خفیہ سمجھوتہ!
پیر-19-جون-2017
اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک خفیہ سمجھوتہ کیا ہے جس کے تحت فلسطینی محکمہ اسیران کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس سمجھوتے کا مقصد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کےدرمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے فضا سازگار بنانا ہے۔