پنج شنبه 01/می/2025

محمود عباس

فلسطین میں انتخابات کا اعلان اہم مگر فلسطینی ارادےٍ نیک ہونے چاہئیں

فلسطینی پارلیمںٹ کے رکن ناصر عبدالجواد نے صدر محمود عباس کی جانب سے پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ارادے بھی نیک ہونے چاہئیں۔

فلسطین میں‌ مرحلہ وار انتخابات کا شیڈول جاری

فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی علاقوں میں رواں سال پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے مرحلہ وار انتخابات کے لیے فرمان جاری کر دیا ہے۔ صدارتی فرمان کے مطابق تینوں انتخابات مرحلہ وار ہوں گے۔

محمود عباس کا اسماعیل ھنیہ کے مکتوب کا خیر مقدم

فلسطینی اتھارٹی کےایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی طرف سے لکھا ایک مکتوب صدر عباس کو پہنچا دیا گیا ہے۔

مسئلہ فلسطین کےدیرپا حل کےلیے عالمی برادری کی کوششوں کو متحد کررہے ہیں

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے حوالے سے اصولی موقف اختیار کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی قضیہ فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل کے لیے عالمی کوششوں کو متحد اور مجتمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

محمود عباس دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود دو روزہ سرکاری دورے پر گذشتہ روز قطر پہنچ گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محمود عباس دوحا کے دورے کے دوران امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

محمود عباس کی نو منتخب امریکی صدر کو انتخابات میں‌کامیابی پر مبارک باد

فلسطینی صدرمحمود عباس نے امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی انتظامیہ کے ساتھ فلسطین، امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ فلسطینی عوام کے لیے انصاف اور وقار حاصل کیا جاسکے۔

محمود عباس کی ترک صدر سے فلسطینی مصالحت میں مدد کی اپیل

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور انتخابات کی طرف آگے بڑھنے میں مدد کریں۔

ھنیہ کا بیروت میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ گذشتہ روز بیروت میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ سفارت خانے کے دورے کے موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون پربات چیت بھی کی۔

کرونا بحران، محمود عباس کا وزراکا وفد غزہ بھیجنے کا فیصلہ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غزہ کی پٹی میں‌ کرونا کی وبا میں تیزی کے بعد وزرا اور طبی ماہرین پر مشتمل وفد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر عباس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کی جائےگی۔

محمود عباس اور اسماعیل ھنیہ کی ‌ملکی صورت حال پر ٹیلیفون پر بات چیت

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔