شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس انتخابات کی تاریخ کے تعین کریں

فلسطین میں انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے تیاریوں کے جدید مرحلے میں داخل ہونے کے بعد 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے صدر عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کریں۔آج ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں ہیومن رائٹس کمیشن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے انتخابات کے لیے ایک نئی تاریخ طے کرنے اور صدارتی فرمان جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔اس میں یونین انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق صدارتی فرمان کو واپس لینے اور یونین اور بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد ایک قومی مطالبہ اور آئینی حق ہےجو طویل عرصے سے معطل ہے۔ فلسطین کی تمام سیاسی قوتوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں کئی سال سے التوا کا شکار پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا دوربارہ انعقاد کیا جائے۔خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس نے

محمود عباس کی اسرائیلی صدر سے بھگدڑ واقعے میں ہلاکتوں پر تعزیت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو رئوف ریفلین کو تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے جبل الجرمق میں ایک مذہبی اجتماع کے موقعے پر بگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محمود عباس کا فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے فلسطینی علاقوں میں باقاعدہ طورپر انتخابات متلوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں انتخابات کےانعقاد کی اجازت نہ ملنے پر دوسرے علاقوں میں بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ دوسری طرف فلسطینی سیاسی جماعتوں نے صدر عباس کے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

محمود عباس کے مشیر نے انتخابات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر نبیل شعث نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے بیت المقدس انتخابات کرانے کی اجازت نہ دی تو فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کے ملتوی ہونے کا امکان موجود ہے۔

اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس کےدرمیان گذشتہ روز ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

فلسطینی صدر محمود عباس علیل، علاج کے لیے جرمنی روانہ

فلسطینی صدرمحمودعباس اپنے معمول کے طبّی معائنے اور ٹیسٹوں کے لیے جرمنی روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے بھی ملاقات کریں گے۔

خفیہ ملاقات میں اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کی صدر محمود عباس کو سرزنش

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل '12' کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے 'شاباک' کے چیف ندائو ارگمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں تین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ارگمان نے صدر عباس کو تین اہم معاملات میں تنبیہ بھی کی۔

محمود عباس کا الیکشن ٹریبونل کے قیام کا فرمان جاری، حماس کا خیر مقدم

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

محمودعباس کا آزادیِ اظہاررائے کےاحترام اور سیاسی اسیران کی رہائی کاحکم

فلسطینی صدر محمود عباس نے مئی میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اظہاررائے کی آزادی کے احترام کے ضمن میں ایک فرمان جاری کیا ہے۔

صدر عباس کے آزادی اظہار رائے کے احترام کے احکامات کا خیرمقدم

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں آزادی اظہار رائے کے احترام کے احکامات اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق صدارتی فرمان پر فلسطینی سیاسی قیادت نے خیرمقدم کیا ہے۔ فلسطینی رہ نمائوں‌نے صدر عباس اور فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ آزادی اظہار رائے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق صدارتی فرمان پر عمل درآمد کرائیں۔