جمعه 15/نوامبر/2024

محمود عباس

فلسطینی پولیس افسر کو صدر محمود عباس پر تنقید مہنگی پڑ گئی

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے ایک سینیر پولیس افسر کو کام سے روک دیا ہے۔ روکے گئے پولیس عہدیدار پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں صدر عباس کے سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے جنازے میں شرکت پر تنقید کی تھی۔

یاسر عرفات کے دیرینہ ساتھی اور محمود عباس کے مشیر کا لبنان میں انتقال

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے سیاسی مشیر اور مرحوم فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کے دیرینہ ساتھی نمر حماد کل جمعرات کو لبنان میں انتقال کرگئے۔

صدر عباس نے ’فتح‘ کی انقلابی کونسل کے چار ارکان برطرف کر دیے

فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنی جماعت ’تحریک فتح‘ کی انقلابی کونسل کے چار اہم ارکان کو کونسل کی رکنیت سے فارغ کر دیا ہے۔

محمود عباس ملاقات کے لیے بے تاب، نیتن یاھو نے ملاقات موخر کردی

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ کہیں اور کسی بھی جگہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے روس میں مجوزہ ملاقات ملتوی کردی ہے۔

’قومی مفاہمت‘: محمود عباس قول و فعل کے تضاد کا شکار ہیں: ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود کی قومی مفاہمت سے متعلق دوغلی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس قومی مفاہمت کے عمل میں غیر سنجیدہ ہیں اور ان کے قول وعمل میں کھلا تضاد ہے۔

مصری وزیرخارجہ کا محمود عباس کو فون، دورہ اسرائیل پر اعتماد میں لیا

مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ٹیلیفون کر کے انہیں اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

غزہ کو صرف ہمارے ذریعے امداد پہنچائیں:صدر عباس کا ترکی سے مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ محصور علاقے غزہ کی پٹی کو رام اللہ حکومت کے ذریعے امداد پہنچائیں۔ انقرہ اپنے طورپر غزہ کی پٹی کی مدد سے گریز کرے۔

فرانس کا نام نہاد امن اقدام فلسطینی قوم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فرانس کی میزبانی میں بین الاقوامی مشرق وسطیٰ کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہےاور کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کی کوشش کے طورپر دیکھی جانےوالی پیرس کانفرنس درحقیقت فلسطینی قوم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

محمود عباس غزہ کے مسائل کے حل اور انتخابات کی تیاری کریں:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تیاری شروع کریں۔

محمود عباس اسرائیلی دشمن کی بولی بول رہے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی مخالفت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عباس صہیونی دشمن کی زبان میں بات کررہے ہیں۔