چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس

محمود عباس تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھ کر ڈکٹیٹربن گئے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے جمعہ کی شام فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے اپنی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل تشکیل دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

محمود عباس کے فیصلے کے خلاف فلسطینی طبی عملے کا سول نافرمانی کا اعلان

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ایک متنازع صدارتی فرمان کے بعد فلسطین کے ڈاکٹرز سنڈیکیٹ نے اس فرمان کے خلاف مکمل اور جامع طبی نافرمانی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری، نجی اوردیگر صحت کے اداروں، سہولیات اور نجی کلینکس میں بغیر کسی استثناء کے جمعرات سے صدارتی فیصلے خلاف طبی خدمات کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔

محمود عباس کی اسرائیلی خوشنودی حاصل کرنےکا اقدام، حماس کا اظہار مذمت

حماس نے یہودی کے عبرانی کیلنڈر کے مطابق سال نو کے آغاز پر فلسطینی اتھارٹی سربراہ محمود عباس کے تہنیتی پیغام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ مبارک باد دینا فلسطینی عوام کے خلاف اشتعال انگیزی کے مترادف ہے۔ اس امر کا اظہار حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک مذمتی بیان میں کیا ہے۔

فلسطینی قوم کابجٹ ہڑپ کرنے والے 39 ادارے احتساب سے بالا ترکیوں؟

فلسطین میں اتحاد برائے سالمیت اور احتساب "امان" کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 39 ادارے ایسے ہیں جو احتساب کے دائرے سے باہر اتھارٹی کے سربراہ کے تحت کام کررہے ہیں۔

’عباس نے 400 ایسے قوانین جاری کیے جو 40 سالوں میں نہیں دیکھے‘

فلسطینی قانونی امور کے ماہر عصام عابدین نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے 14 سال کے اندر تقریباً 400 قانونی اور صدارتی فرامین جاری کیے۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خود کو ایگزیکٹو اور قانون سازی کے اختیارات کا مالک سمجھتے ہیں اور عدلیہ پر اپنا کنٹرول مسلط کرتے ہیں۔

فلسطینی تھینک ٹینک کی عدالتی قوانین کی ترمیم پرمحمود عباس پر تنقید

قانونی پیشے اور عدلیہ کی آزادی کے لیے فلسطینی مرکز’مساوات‘ نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2022 کے قانون نمبر 32 کے ذریعے سپریم آئینی عدالت کے قانون میں ترمیم سول سوسائٹی کی بحث یا کسی خصوصی پیشہ ورانہ بحث سے مشروط کیے بغیرکی گئی ہیں

فلسطینی ارکان پارلیمنٹ نے محمود عباس کی عدالتی ترامیم مسترد کردیں

جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے کے 41 ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے جاری کردہ تمام آئینی ترامیم کو عام قانون کے فیصلوں کے مطابق مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کیا

محمود عباس کا امریکی صدر سے ملاقات میں مذاکرات پر بار بار اصرار

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ' فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کے راستے پر ہی رہیں، خواہ مسئلے کا دو ریاستی حل کتنا ہی دور کیوں نہ ہو۔' وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر محمود عباس نے بھی اظہار خیال کیا۔

محمود عباس عباس بینی گینٹز میں ملاقات قومی مفاد میں نہیں:لبریشن فرنٹ

ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات "غلط سمت میں ایک قدم ہے، جو قومی مفاد میں نہیں ہے۔"

کیا صدرعباس وزیراعظم اشتیہ کی حکومت کو برطرف کرنا چاہتے ہیں؟

عبرانی چینل 12 نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اپنے قریبی ساتھیوں کو محمد شتیہ کی حکومت کو تبدیل کرنے اور حکومت کی سربراہی کے لیے کسی دوسرے شخص کو مقرر کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا ہے۔