جمعه 15/نوامبر/2024

محمود عباس

یاسر عرفات کے قاتلوں کو جانتا ہوں: محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے تحریک فتح کے بانی رہ نما یاسر عرفات کی وفات کے 12 سال کے بعد پہلی بار دعویٰ کیا ہے کہ وہ یاسر عرفات کے قاتلوں کو جانتے ہیں تاہم انہوں نے عرفات کے کسی قاتل کی شناخت ظاہر نہیں کی، جس کے نتیجے میں نئے شکوک وشبہات پیدا ہونے لگے ہیں۔

روسی وزیراعظم کا فلسطین اور اسرائیل کا تین روزہ دورہ

روس کے وزیراعظم دیمتری میڈویدوف فلسطین اور اسرائیل کے تین روزہ دورے پر گذشتہ شب صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ غرب اردن میں قائم فلسطینی اتھارٹی کےہیڈ کواٹر رام اللہ کا بھی کریں گے جہاں ان کی ملاقات صدر محمود عباس سے متوقع ہے۔

حماس کی مرکزی قیادت کی قطر میں صدر محمود عباس سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور جماعت کے نائب اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے سمیت دیگر قومی ایشوز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر محمود عباس کی ترک قیادت سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت

فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ روز اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ترک قیادت نے فلسطینیوں کے حقوق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

محمود عباس کا ایوان صدر میں اسرائیلی خواتین دانشور کا شانداراستقبال

اسرائیلی خواتین کے ایک وفد نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر کی جانب سے اسرائیلی خواتین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تنقید برداشت نہیں، صدر عباس نے فلسطینی چیف جسٹس برطرف کر دیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک نیا آمرانہ فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جوڈیشل کونسل کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

فتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان کے حامیوں کا صدر عباس کے خلاف احتجاج

فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک فتح کے ایک مںحرف لیڈر محمد دحلان کے سیکڑوں حامیوں نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے صدر محمود کے پتلے نذرآتش کیے اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

صدرمحمود عباس کی طبی حالت بہتر، ڈاکٹروں کا آرام کرنے کا مشورہ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا رام اللہ میں ایک سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کے چیک اپ کے بعد صدر عباس کی صحت کو بہتر قرار دیا ہے۔

’مفاہمت‘ فضول بحث قرار دینے پر حماس کی تحریک فتح پر کڑی تنقید

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کی انقلابی کونسل کی طرف سے قومی مفاہمت کو’فضول بحث‘ قرار دیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے متنازع بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فتح مفاہمت سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

فتح کے عسکری ونگ کی شمعون پرییز کے جنازے میں عباس کی شرکت کی مذمت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے جمعہ کے روز سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے جنازے میں متنازعہ شرکت پر ان کی اپنی جماعت کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر عباس کی جماعت تحریک فتح کے عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر عباس کا شمعون پیریز جیسے فلسطینیوں کے قاتل کے جنازے میں شریک ہونا فلسطینی قوم کے زخموں کو تازہ کرنے کے مترادف ہے۔