چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس

محمود عباس سے اعلیٰ فرانسیسی میڈل واپس لے لیا گیا

پیرس کی میئر این ہڈالگو نے فلسطینی صدر محمود عباس سےفرانسیسی دارالحکومت کا سب سے بڑا اعزاز اس وقت واپس لے لیا ہے جب انہوں نے مبینہ طور پرہولوکاسٹ کے بارے میں ایسا بیان دیا جس میں یہود مخالف خیالات کی بازگشت تھی۔

محمود عباس نے 12 فلسطینی گورنر برطرف کردیے

فلسطینی صدر محمود عباس نے تحریک فتح اور تنظیم آزادی فلسطین ‘پی ایل او‘ میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے کل جمعرات کو حیران کن طور پر فلسطینی اتھارٹی کے کل 16 گورنرز میں سے 12 گورنروں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

اسماعیل ھنیہ کا محمود عباس کو فون

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا۔ فون پر دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والی سیکرٹری جنرل کے اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

پرامن مزاحمت ہماری جدوجہد کو جاری رکھنے کا بہترین طریقہ ہے: عباس

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مسلح جدوجہد کے طریقہ کار کو مسترد کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی بڑھتی ہوئی حالت کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پرامن عوامی مزاحمت جدوجہد کو جاری رکھنا اور قومی مقاصد کے حصول کا بہترین طریقہ ہے۔

دمشق میں فلسطینی دھڑوں نے قاہرہ اجلاس کی دعوت ادھوری قرار دی

فلسطینی عوامی قوتوں کے اتحاد کی سپریم فالو اپ کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس کے لیے دی گئی دعوت کو نامکمل قرار دیا۔

قاہرہ اجلاس سے قبل محمود عباس اور اسماعیل ھنیہ کی ترکیہ میں ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کل آج بدھ کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس سے ملاقات کی۔

فلسطینیوں کی اکثریت مزاحمت کی حامی، محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ

ایک فلسطینی رائے عامہ کے جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ فلسطینیوں کی اکثریت اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت کرتی ہے اورفلسطینیوں کو اس بات کا یقین ہے کہ صیہونی غاصب حکومت اپنی 100 ویں سالگرہ نہیں منائے گی۔

محمود عباس نے ٹرمپ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟

امریکی ایوان نمائندگان کی ایک کمیٹی کی جانب سے جمعے کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ نے وائٹ ہاؤس میں قیام کے دوران غیر ملکی حکومتوں سے ملنے والے تحائف کا اعلان نہیں کیا، جن میں جاپان کے گولڈن گالف کلب اور سعودی عرب سے تلواریں شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے محمود عباس کے سامنے کیا سکیورٹی پلان پیش کیا؟

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے سامنے سکیورٹی منصوبہ پیش کیا اور ان پر پلان کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

اسرائیل نے بیت المقدس کے گورنر کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

جمعرات کو اسرائیلی قابض انٹیلی جنس فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان میں بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں داخلے پر پابندی کا تازہ نوٹس جاری کیا ہے۔