جمعه 15/نوامبر/2024

محمود الزھار

اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی مسجد اقصی کے بےحرمتی میں برابر کے شریک

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزھار نے مقبوضہ یروشلم میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہ ان خلاف ورزیوں کا خمیازہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کو بگتنا پڑے گا۔

معرکہ ’سیف القدس‘ نےدشمن کے خلاف بڑی جنگ کی راہ ہموار کی: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اورپوری مسلمہ ’فیصلہ کن جنگ‘ کے دھانے پر ہیں۔

دشمن خونی جبڑوں سے اپنے حقوق چھین کرلیں گے: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینر رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ فلسطینی قوم میں اپنے حقوق دُشمن کے خونی پنجوں سے چھین کر واپس لیں گے۔

الزھار کا اقصیٰ اور القدس کی آزادی کے لیے فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو غاصب صہیونیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے باقاعدہ فوج تشکیل دے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں کسی ایک مسلمان کا قتل پوری مسلم امہ کی عزت اور غیرت کا قتل ہے۔

اسرائیل سے تعلقات اور سیکیورٹی تعاون نےصہیونی دہشت گردی بڑھادی: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے عرب ممالک کےاسرائیل کےساتھ تعلقات استوار کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے صہیونی دشمن کےساتھ سیکیورٹی تعاون کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سیکیورٹی تعاون نے صہیونی دشمن کی فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی اشتہا بڑھا دی ہے۔

اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون جاری رہتے ہوئے مصالحت ممکن نہیں:الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پارلیمانی لیڈر اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی قوتوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی حماس کا فیصلہ ہے مگر یہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی تعاون کے جاری رہتے ہوئے آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مراکش نے زہر میں بُجھا خنجر فلسطینی کی پیٹھ میں‌گھونپا: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے صدر ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر کے زہر میں بجھا خنجر فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کی پیٹھ میں گھونپا ہے۔

ڈاکٹرمحمود الزھارکی والدہ چل بسیں، حماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور فلسطین کےسابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار کی والدہ چل بسیں۔ دوسری طرف حماس نے ڈاکٹر الزھار کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

خطے میں امریکی صہیونی اتحاد کے مقابلے میں عالمی اتحاد کی ضرورت ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پارلیمانی لیڈر اور جماعت کے سینیر رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے خطے میں امریکا اور اسرائیل کے حامیوں پرمشتمل اتحاد کے مقابلے کے لیے ایک نیا عالمی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی ریاست سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش سنگین جرم ہے

فلسطینی پارلیمنٹ نے خلیجی عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے اختیار کردہ ثقافتی حربوں کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی کوئی بھی کوشش سنگین اور گناہ کے مترادف ہے۔ بندوق اور طاقت کے ذریعے فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے والی نام نہاد صہیونی ریاست کی ہمدردی کرنے والے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ثقافتی سرگرمیوں کی آڑ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوئی بھی کوشش تاریخ کا سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور تاریخ ایسے لوگوں کو معاف نہیں کرے گی۔