جمعه 15/نوامبر/2024

محمد نزال

سخت مذاکرات کی جنگ لڑ رہے ہیں، معاہدے تک نہیں پہنچ سکے:نزال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے کہا ہے یہ مذاکرات جاری ہیں۔ یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ پیرس 2 کے مذاکرات پرایک معاہدہ ہوگا یا نہیں کیونکہ ہم ایک سخت مذاکرات کی جنگ لڑ رہے ہیں"۔

رفح پر جارحیت اسرائیل کی خود کشی ثابت ہوگی: محمد نزال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے کہا ہے کہ قاہرہ میں جماعت کے وفد اور مصری اور قطری ثالثوں کے درمیان گہرائی سے بات چیت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا وفد جمعہ کی شام اسرائیلی انٹیلی جنس (موساد) اور جنرل سکیورٹی (شین بیت) کے عہدیداروں کی مصرآمد سے قبل وہاں سے دوحا کے لیے روانہ ہوگیا۔

غزہ میں کسی کو افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے:محمد نزال

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک جماعتی امور کے نائب صدر اور سیاسی شعبے کے رکن محمد نزال نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی حامی نہیں اورنہ ہی القدس میں انتخابات میں حصہ لینے سے پیچھے ہٹے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ القدس میں انتخابات کے متبادل آپشن پر مناسب وقت میں بات کی جاسکتی ہے مگرابھی ان کی جماعت القدس میں انتخابات کرانے کی پرزور حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس فلسطین کے لیے اپنی مرکزی اہمیت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انتخابات سے قبل ماحول سازگار بنانےکیلئے حماس ٹھوس اقدامات کی منتظر ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ محمد نزال نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سے قبل ماحول سازگار بنانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے ٹھوس اقدامات کی منتظر ہے۔

سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کے اقارب سے ملاقات پرپابندی عاید

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بیرون ملک امور کے انچارج محمد نزال نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مزاحمت کی حمایت کی پاداش میں قید فلسطینیوں کو ان کے اقارب سے ملنے پرپابندی عاید کی گئی ہے۔

حماس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا تاریخی جائزہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے خارجہ امور کے سربراہ محمد نزال نے حماس کے ایک وفد کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

سعودی عرب جیل میں ڈالے تمام فلسطینی اور اردنی شہریوں کو رہا کرے: نزال

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک امور کے سربراہ محمد نزال نے سعودی عرب سے جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں جن میں حماس کے رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری سرفہرست ہیں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مناما کانفرنس’صدی کی ڈیل’ کے سیاسی پروگرام کی ناکامی کا اعلان ہے

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سمندر پار امور کے نائب صدر محمد نزال نے کہا ہے کہ بحرین کی میزبانی میں ہونے والی امریکی اقتصادی کانفرنس 'صدی کی ڈیل' کے امریکی منصوبے کے سیاسی پروگرام کی ناکامی کا اعلان ہے۔

مصر کی غزہ کے چار شہریوں کی جیل سے رہائی کی یقین دہانی

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے بیرون ملک امور کے نائب صدر محمد نزال نے کہا ہے کہ مصری حکومت نے غزہ کی پٹی کے مصرمیں گرفتار چار شہریوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

انتخابات شفاف ہوئے تو محمود عباس کا دھڑن تختہ ہو جائے گا: محمد نزال

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے بیرون ملک شعبے کے انچارج محمد نزال نے کہا ہے کہ پوری فلسطینی قوم اور تمام سیاسی قوتوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ صدر عباس کی طرف سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ، غیرسیاسی اور عوام دشمنی پر مبنی ہے۔