
سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی وفات پر ایران کا اظہار افسوس
بدھ-19-جون-2019
ایران نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات کی خبر المناک اور افسوسناک ہے۔ ایران ڈاکٹر محمد مرسی کے خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہے۔