جمعه 15/نوامبر/2024

محمد مرسی

سابق مصری صدر محمد مرسی کے چھوٹے بیٹے کا انتقال

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے سب سے چھوٹا صاحبزادہ عبدللہ محمد مرسی جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

محمد مرسی کے کس ایک جملے نے فلسطینیوں کے دل جیت لیے

سنہ 2012ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جارحیت کے موقع پر اس وقت کے مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقف نے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے تھے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ‌ میں کہا تھا کہ 'غزہ کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، آج کا مصر ماضی کے مصر سے بہت مختلف ہے'۔ یہ وہ جملہ تھا جو فلسطینی قوم کے دل جیتنےاور غاصب صہیونیوں کے دماغوں میں زہر میں بجھے تیر کی طرف پیوست ہوگیا۔

‘شہید محمد مرسی تجھے فلسطینی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی’

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کے روز ہونے والی ہفتہ وار ریلیوں میں فلسطینی مظاہرین نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی تصاویر اور بینرز اٹھا کر ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

دنیا کی کوئی طاقت ہم سے القدس اور الاقصیٰ نہیں چھین سکتی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس ہمیشہ عالم اسلام کی ملکیت رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ۔ امریکی گٹھ جوڑ، صہیونیت سے دوستی اور دشمن کے ساتھ مراسم کرنے سے القدس اور اس کے تشخص کو ہرگز تبدیل نہیں‌ کیا جاسکتا۔

عباس ملیشیا نے محمد مرسی شہید کے تعزیت کرنے والے 11 شہری دھرلیے

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے غرب اردن میں مختلف مقامات پر سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جیل میں شہادت کے بعد تعزیتی کیمپوں‌ پر چھاپوں کے دوران 11 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں جامعات کے طلباء اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

محمد مرسی شہید سے فلسطینی محبت اور صہیونی کیوں‌ نفرت کرتے تھے؟

'ہم سب کے دل بیت المقدس میں ہیں، اے اہل غزہ تم ہم میں سے ہو اور ہم تم سے ہیں"۔ یہ الفاظ مصر کے سابق شہید صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے ہیں جو تاریخ فلسطین میں‌ ہمیشہ امر رہیں گے۔ ڈاکٹر محمد مرسی اپنی زندگی کے اوائل سے شہادت تک قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کے پرزور حامی رہے۔ سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت کے ساتھ اپنے عزم و ارادے پر ثابت قدم رہتے ہوئے عزیمت کی زندگی گذاری۔

اقوام متحدہ کا محمد مرسی کی وفات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے مصر سے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی دوران حراست موت واقع ہونے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا مرسی کی بیوہ کو فون، سابق صدر کی شہادت پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی بیوہ کو ٹیلی فون کر کے ڈاکٹر مرسی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خاںہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی علماء کا ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر گہرےدکھ کا اظہار

فلسطینی علماء نے برادر ملک مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر مرسی کی وفات سے پورا عالم اسلام ایک عظیم دینی اور سیاسی رہ نما سے محروم ہوگیا۔

مسجد اقصیٰ میں ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی

مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر فلسطین اور دوسرے ملکوں‌ میں غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی جاری ہے۔ کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ میں‌ بھی ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔