،32 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث علان کی حالت تشویشناک‘
ہفتہ-8-جولائی-2017
انسانی حقوق کی تنظیم شہداء اسیران فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے اسیر رکن 33 سالہ محمد نصرالدین مفضی علان کی بھوک ہڑتال دوسرے ماہ میں داخل ہوگئی۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی کارکن کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ اگر اس کی بھوک ہڑتال ختم نہیں کی جاتی تو اس کے نتیجے میں اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔