جمعه 15/نوامبر/2024

محمد القیق

صحافی القیق کو چھ ماہ بعد رہا کرنے پر اتفاق

اسرائیلی حکام اور اسیر فلسطینی صحافی محمد القیق کے وکلاء کےدرمیان طے پائے سمجھوتے کے مطابق القیق کو چھ ماہ کے بعد رہا کیا جائے گا۔

تین بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک

اسرائیل کی جیلوں میں سترہ اپریل سے اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے تین فلسطینی قیدیوں احمد سعدات، عاھد غلمہ اور صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مکارصہیونی القیق کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلانے کے لیے کوشاں

اسرائیلی انتظامیہ نے مکاری اور چال بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیر حراست فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کی رہائی روکنے کے لیے اس کے خلاف ایک نئی فرد جرم تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

صحافی القیق کی استقامت کے سامنے صہیونی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے

صہیونی فوج اور جیل انتظامیہ نےانتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کو آئندہ 14 اپریل کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے رہائی کی یقین دہانی کے بعد محمد القیق نے 33 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید دو فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران جمال ابو اللیل اور صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران بے ہوش ہیں اور اپنے سہارے حرکت کرنا ان کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔

صہیونی قید سے رہائی تک ثابت قدمی سے بھوک ہڑتال جاری رکھوں گا:القیق

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق نے کہا ہے کہ وہ دشمن کی جیل سے رہائی تک پوری ثابت قدمی کے ساتھ بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔

سنہ 2000ء کے بعد 26 ہزار فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2000ء کے بعد سے اب تک 26 ہزار فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت زندانوں میں ڈالا گیا۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست میں صہیونی عدالت کی توثیق

اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے زیرحراست بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر محمد القیق کی انتظامی قید سزا کی باقاعدہ توثیق کی ہے جس کے بعد قابض فوج کو القیق کو پابند سلاسل رکھنے کا آئینی اور قانونی جوازو مل گیا ہے۔

بھوک ہڑتالی صحافی القیق کے ساتھ یکجہتی کے لیے صحافتی برادری کے مظاہرے

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی صحافتی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مقامی پریس کلبوں کی جانب سے القیق کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے۔