چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمد العمادی

غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھیں گے: قطری سفیر

فلسطین کے لیے قطر کے سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحا حکومت غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کے عوام کو دی جانے والی امداد کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

فلسطینیوں کی مدد جاری، غزہ میں تمام اہم منصوبے مکمل کریں گے:قطر

فلسطین میں تعینات قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی میں قطرکی تعمیر نوکمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحا فلسطینی قوم کی مالی مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قطر کی جانب سے شروع کیے گئے تعمیراتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

’چار عرب مُمالک غزہ کی مدد سے روکنے پر مجبور کر رہے ہیں‘

فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے سربراہ اور قطری مندوب محمد العمادی نے کہا ہے کہ چارعرب ممالک سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر ہم پر دباؤ ڈال رہیں کہ ہم غزہ کے مظلوم اور محصور عوام کی مدد نہ کریں۔

حماس سےکوئی اختلاف نہیں، غزہ میں منصوبے جاری رکھیں گے: قطر

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اور قطر دونوں ایک صفحے پرہیں۔ حماس کی مصر کے ساتھ قربت کے حوالے سے دوحہ کی ناراضی کی افواہیں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

غزہ میں قطری کمیٹی کے ذمہ داراں کو واپس بلائے جانے کی تردید

فلسطین سے علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے قطر کی قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ سفیر محمد العمادی اور ان کے نائب خالد الحردان کے واپس بلائے جانے اور دوبارہ غزہ نہ بھجوانے کی خبروں پر کمیٹی کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ قطری کمیٹی کا کہنا ہے کہ زرد صحافت میں شائع افواہوں پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں۔ قطری کمیٹی کے سربراہ اور دیگر ذمہ داران کو واپس بلائے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ غزہ سے باہر گئے ہیں۔

غزہ کی تعمیرنو بلا تعطل جاری رہے گی:قطر

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین قطری سفیر محمد العمادی نے کہا ہے کہ قطر فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ملکوں اور قطر کے درمیان جاری بحران سے فلسطینی عوام کی امداد متاثر نہیں ہوگی۔ قطر غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کو بلا تعطل جاری رکھے گا۔

تعمیر نوکے منصوبوں کاجائزہ لینے قطری سفیر کی غزہ آمد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی آج خصوصی دورے پر غزہ پہنچیں گے جہاں وہ دوحہ کے تعاون سے جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے بعد مقامی فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔