جمعه 15/نوامبر/2024

محمد الزواری

تیونس نے محمد الزواری شہید کے قتل کی مزید تفصیلات جاری کر دیں

تیونس کی وزارت داخلہ نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کے 'موساد' کے ہاتھوں مجرمانہ قتل کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

کروشیا کا محمد الزواری کے قاتل کو تیونس کےحوالے کرنے سے انکار

گذشتہ برس تیونس میں مبینہ طورپر اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ کے حملے میں شہید ہونے والے فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کا ایک قاتل کروشیا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کروشیا کی حکومت نے الزواری کے قاتل کو تیونس کی حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کو 13 مارچ 2017ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کا تعلق بوسنیا سے بتایا جاتا ہے۔

تیونس میں حماس کے شہید فلائیٹ انجینیر کا ایک قاتل کروشیا میں گرفتار

گذشتہ برس تیونس میں مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ کے حملے میں شہید ہونے والے فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کا ایک قاتل کروشیا میں گرفتار کیا گیا ہے

’حماس کے ڈرون پروگرام کے بانی کو’موساد‘ نے شہید کیا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے تنظیم کی ڈرون ٹکنالوجی کے بانی تیونسی سائنسدان کے سنہ 2016ء میں پراسرار قتل کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد الزواری کو اسرائیلی خفیہ ادارے’موساد‘ کے مقرر کردہ جاسوسوں نے تین مراحل پرمبنی غیرمعمولی احتیاطی منصوبہ بندی کے تحت شہید کیا ہے۔

الزواری اور اس کی ٹیم نے 2008ء سے قبل 30 ڈرون بنائے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ تیونس کے سابق فلائیٹ انجینیر اور تنظیم کے رکن محمد الزواری نے سنہ 2008ء کی غزہ پر مسلط کی گئی جنگ سے قبل بغیر پائلٹ کے 30 ڈرون طیارے تیار کیے تھے۔

شہید محمد الزواری کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری

تیونس کی ایک انجینیرنگ یونیورسٹی کی جانب سے شہید محمد الزواری کے لیے بعد از شہادت ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی ہے۔

الزواری کے مجرمانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا شبہ موجود ہے:تیونس

تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی نے گذشتہ ماہ صفاقش شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں شہید ہونے والے سابق فلائیٹ انجینیرمحمد الزواری کی شہادت میں صہیونی ریاست کے ملوث ہونے کا شبہ موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الزواری کے مجرمانہ قتل میں جو بھی ملوث ہوا اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اسرائیل نے بالواسطہ طور پرالزواری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے تیونس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجاھد مُحمد الزواری کے مجرمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

الزواری کے قتل میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے:تیونس

تیونس کی حکومت نے باور کرایا ہے کہ 15 دسمبر کو صفاقس شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سابق فلائیٹ انجینیر اور فلسطینی تنظیم القسام بریگیڈ کے رکن انجینیر محمد الزواری کے قتل کے واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے۔

حماس کا’ابابیل ڈرون‘طیاروں کے ماسٹر مائنڈ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں تیونس کےشہر صفاقس میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملےمیں شہید ہونے والے فلائیٹ انجینیر انجینیر محمد الزواری تنظیم کے عسکری شعبہ سے وابستہ تھے اور انہوں نے فلسطین میں مقامی سطح پر ’ابابیل‘ نامی ڈرون طیاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔