جمعه 15/نوامبر/2024

محمد ابو طیر

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں دار صلاح کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران بیت المقدس سے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد ابو طیر کو گرفتار کرنے کے بعد جیل میں ڈال دیا ہے۔

آدھی عمر صہیونی عقوبت خانوں میں گذارنےوالا بہادر فلسطینی محمد ابو طیر

ویسےتو اسرائیلی زندانوں میں ہزاروں فلسطینی پابند سلاسل ہیں مگر بعض کی طویل ترین اسیری نے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ انہی میں ایک 70 سالہ القدس کے فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد ابو طیر بھی ہیں جن کی آدھی عمر یعنی 35سال صہیونی دشمن کی قید میں گذری ہے۔ ابو طیر آج بھی دشمن کی قید میں ہیں۔

بزرگ فلسطینی سیاست دان کو چارماہ کی انتظامی قید کی سزا

قابض صہیونی ریاست کی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے حال میں حراست میں لیے گئے بزرگ فلسطینی رہ نما، فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اوراسلامی تحریک کے لیڈر 69 سالہ محمد ابو طیر کو چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ محمد ابو طیر کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے حراست میں لیا تھا۔

معمر فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی اسرائیلی قید سے رہائی کا فیصلہ

اسرائیلی حکام نے 7 ماہ تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد بزرگ فلسطینی رہ نما 68 سالہ محمد ابو طیر کو جمعرات کے روز رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں آج شام رہا کر دیا جائے گا۔

’یوم الارض‘ نے ’صدی کی ڈیل‘ کی سازش ناکام بنا دی:ابو طیر

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور سینیر سیاست دان محمد ابو طیر نے کہا ہے کہ ’یوم الارض‘ کے موقع پر لاکھوں فلسطینیوں کا گھروں سے نکل کر احتجاجی ریلیوں شرکت کرنا پیغام ہے کہ فلسطینی قوم فلسطین کے خلاف امریکی ۔ صہیونی سازش’صدی کی ڈیل‘ کو تسلیم نہیں کرتے۔ ڈیرھ درجن فلسطینیوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر وطن سے محبت اور سرزمین کے خلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کردیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی رکن پارلیمان کو انتظامی قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن اور فلسطینی سیاست دان محمد محمود حسن ابوطیر کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کردیا ہے۔

’34 برس صہیونی زندانوں کی نذر کرنے والا فلسطینی بطل حریت!

اسرائیلی زندانوں میں طویل ترین عرصہ پابند سلاسل رہنےوالے فلسطینیوں کی جب تاریخ لکھی جائے گی تو بلا شبہ مورخ سرخ داڑھے والے اس ’بطل حریت‘ کو سرفہرست رکھے گا جس نے اپنی زندگی کے 34 قیمتی سال فلسطینی تحریک آزادی اور مقدسات کے دفاع کی خاطر صہیونی عقوبت خانوں میں گذار دیے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن جاری، فلسطینی رکن پارلیمان گرفتار

قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں آج جمعہ کے روز بھی فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے۔ جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں تلاشی کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد ابو طیر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔