جمعه 15/نوامبر/2024

محافظ

بیت المقدس سے تین فلسطینی بچے اور مسجد اقصیٰ کا محافظ گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تین فلسطینی بچے اورمسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قبلہ اول کے انتظامی امور میں سوچی سمجھی مداخلت قرار دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی دہشت گردی ہے: اوقاف

فلسطینی محکمہ امور اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کے محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور انہیں القدس سے بے دخل کرنا صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی ہے، جس کا مقصد محافظوں کو قبلہ اول کے دفاع کے اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے۔

قبلہ اول کا دیرینہ محافظ قبلہ اول سے دو ماہ کے لیے بے دخل

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ایک دیرینہ محافظ کے قبلہ اول سے دو ماہ کے لیے بے دخل کر دیا ہے۔

صہیونی فوجیوں کا مسجد اقصیٰ کے محافظ پرہولناک تشدد، محافظ کی حالت نازک

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک دیرینہ محافظ اور سماجی کارکن مجد عابدین کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ زخمی فلسطینی محافظ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس اہلکار نے مسجد اقصیٰ کا محافظ گاڑی تلے کچل ڈالا

فلسطین سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی ایک گاڑی نے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے قریب قبلہ اول کے ایک محافظ کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں محافط شدید زخمی ہو گیا۔