جمعه 15/نوامبر/2024

محاصرہ

’ڈی ڈبلیو بی‘ کا شمالی غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ تنظیم نے شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتایج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں ہزاروں افراد کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور اسرائیلی فوج ان پر مسلسل حملے کررہی ہے۔

عرب پارلیمنٹ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی مہم چلائے: خلیل عطیہ

اردنی پارلیمنٹ کے رکن اور عرب پارلیمنٹ کے نائب صدر خلیل عطیہ نے عرب پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ اور اس کی پارلیمانی کمیٹیاں فوری طور پر غزہ کے گرد اسرائیلی سولہ سالہ محاصرے کو ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم جاری

اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے فوجی محاصرے کے خلاف احتجاجی مارچ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ جبکہ یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے قریوت نامی گاوں فلسطینی کسانوں پر حملہ کر کے انہیں زدو کوب کیا۔ شمالی اردن میں چھ فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔

فلسطینی لڑکی اور اس کی والدہ سمیت دس فلسطینی اغوا

اسرائیلی قابض فوج نے کم از کم دس مزید فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ فلسطینیوں کے اغوا کی یہ تازہ کارروائیاں اتوار کے روز مغربی کنارے اورمقبوضہ یروشلم میں سامنے آئی ہیں۔

نابلس کا فوجی محاصرہ دسویں روز بھی جاری

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کا اسرائیلی قابض فون نے مسلسل دسویں روز بھی محاصرہ جاری رکھا ہے۔ اس دوران شہر کے تمام داخلی راستوں کو مسلح فوجیوں نے بند کر رکھا ہے ۔

اسرائیلی فوج نے مکان کے محاصرے کے بعد ایک فلسطینی نوجوان گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں ایک مکان کے محاصرے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا۔

غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے مختلف آپشن زیر غور ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی ریاست کی طرف سے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا محاصرہ برقرار رہتا ہے تو خطے میں حقیقی کشیدگی کا قوی امکان موجود ہے۔

اسرائیل کا غزہ کی پٹی کے محاصرے میں معمولی نرمی کا اعلان

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں سمندری شکار کے رقبے میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 9 سمندری میل سے بڑھا کر 12 سمندری میل کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر آج پیر کے روز سے عمل ہو گا۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ اٹھانے کا مطالبہ

مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کے ہیومینیٹری کوآرڈینیٹر لین ہیسٹنگز نے قابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر عائد تمام بندشوں کو ختم کریں۔

اسرائیلی فوج کا ‘یعبد’ قصبے کا محاصرہ جاری، مزید چار نوجوان گرفتار

قابض صہیونی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یعبد قصبے کا محاصرہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔