
فلسطینیوں کا ٹرائل روکنے کے لیے سعودی مجلس شوریٰ سے مداخلت کا مطالبہ
بدھ-13-جنوری-2021
فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے سعودی عرب میں بزرگ فلسطینی رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری سمیت دیگر درجنوں فلسطینیوں کے ٹرائل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوںنے سعودی عرب کی مجلس شوریٰسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا ظالمانہ ٹرائل روکنے کے لیے مداخلت کرے اور زیر حراست فلسطینیوں کی رہائی کے لیے اقدمات کرے۔