
اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی صحافی کو قید میں ڈال دیا
جمعہ-26-جون-2020
قابض صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی صحافی 32 سالہ مجاھد السعدی کو گرفتار کرنے کے بعد زندان میں ڈال دیا ہے۔ السعدی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے اور اس کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔