
اسرائیل میں 24 گھنٹے میں کرونا کے ریکارڈ کیسز کا اندارج
منگل-19-جنوری-2021
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے ریکارڈ کیسز کا اندارج کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 10 ہزار 21 کیسز کا اندراج کیا گیا۔ اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد ایک دن میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔