چهارشنبه 30/آوریل/2025

ماہ مئی

مئی کے دوران فلسطین میں صحافتی آزادیوں پر 162 اسرائیلی حملے

فلسطین میں ذرائع ابلاغ کی آزادیوں کی نگرانی کرنے والی ایک کمیٹی کے ذریعہ شائع کردہ اعداد و شمار مئی کے مہینے کے دوران فلسطینی شہروں میں قابض ریاست کی کارروائیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مئی میں فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں انسانی حقوق کی 316 پامالیاں

فلسطین میں‌ اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ مئی کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے انسانی حقوق کی 316 پامالیوں کا ارتکاب کیا۔

مئی میں فلسطینیوں‌ کی مزاحمتی کارروائیوں میں تین گنا اضافہ

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل '7' کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2019ء کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے خلاف انتقامی اور مزاحمتی سرگرمیوں میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مئی: اسرائیلی دہشت گردی میں غزہ میں 34 اور غرب اردن میں 2 فلسطینی شہید

القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2019ء کو فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 34 غزہ کی پٹی اور 2 غرب اردن سے تعلق رکھتے ہیں۔ شہداء میں 28 فلسطینی غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شہید ہوئے جب کہ 3 فلسطینی غزہ میں احتجاجی مظاہروں میں شہید ہوئے۔

مئی کے دوران اسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی بچوں‌کو 60 ہزار شیکل جرمانے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2019ء کے دوران اسرائیلی عدالتوں سے متعدد فلسطینی بچوں کو قید کی سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں 60 ہزار شیکل جرمانے کیے گئے۔

مئی میں اسرائیل فلسطین میں صحافتی حقوق کی 125 بار پامالیوں کا مرتکب

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج فلسطین میں 125 بار صحافتی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی پامالیوں کا مرتکب ہوئی ہے