چهارشنبه 30/آوریل/2025

ماہ ستمبر

ستمبر میں 32 نمازی قبلہ اول سےبے دخل، القدس کے 117 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الحلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے 32 نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا۔

ماہ ستمبر: مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کا ذکر

فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ قابض صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔

ستمبر میں 5200 یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ القدس مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2018ء کو 5200 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

ستمبر میں الخلیل شہر سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 80 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ ستمبر میں قابض فوج نے الخلیل گورنری سے 80 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

ستمبر: قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے14 مکانات مسمار کیے

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق ستمبر 2018ء کے دوران قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ستمبر میں 27 فلسطینی شہید

فلسطین میں ایک ریسرچ مرکز کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ستمبر کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 27 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 6 دسمبر 2017ء کو امریکا کی طرف سے اعلان القدس کے بعد 282 فلسطینی شہید کردیےگئے۔