
جولائی میں فلسطینی اتھارٹی انسانی حقوق کی 435 پامالیوں کی مرتکب
ہفتہ-10-اگست-2019
فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت اداروں کی طرف سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جولائی کے دوران رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے انسانی حقوق کی 435 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔ شہریوں کی بے رحمانہ پکڑ دھکڑ کی گئی۔ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ، لوٹ مار، گرفتاریاں اور ظالمانہ عدالتی ٹرائل کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔