چهارشنبه 30/آوریل/2025

ماہ اپریل

اپریل کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی 2457 پامالیاں

فلسطین میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اپریل 2019ء کے دوران غرب اردن اورالقدس میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے انسانی حقوق کی 2457 پامالیاں کی گئیں۔

اپریل میں 3658 یہودی آبادکاروں‌ نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی

یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں 3 ہزار 658 یہودی آباد کاروں‌ نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اپریل میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے دوران 6 فلسطینی شہید

فلسطین میں سرکاری طور پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران چھ فلسطینی شہید ہوئے۔ شہدا میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

اپریل میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 360 فلسطینیوں‌کی گرفتاری

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اپریل 2019ء کےدوران قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن، القدس اور دیگر فلسطینی علاقوں میں روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والی پکڑ دھکڑ میں 360 فلسطینیوں‌کو حراست میں لیا گیا۔