شنبه 16/نوامبر/2024

ماہر الاخرس

قریب المرگ فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال کے 99 دن، ہڑتال جاری رکھنے کاعزم

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والا فلسطینی ماہر الاخرس زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال آج سوموار دو نومبر کو99 ویں روز میں جاری ہے۔ اس نے اشاروں نے بتایا ہے کہ وہ رہائی یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔

ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال کے 94 روز، زندگی خطرے سے دوچار

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ ماہر الاخرس کی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کو آج 94 روز ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں اسیر کی زندگی مزید خطرےسے دوچار ہوگئی ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیر کی اہل خانہ سے ملاقات، رہائی تک ہڑتال جاری رکھنےکاعزم

مسلسل 92 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی ماہر الاخرس سے اس کے اہل خانہ نے گذشتہ روز ملاقات کی۔ اسرائیل کے کابلان اسپتال میں داخل الاخرس اور اس کے خاندان کی ملاقات کی تصاویر بھی میڈیا پر شائع ہوئی ہیں۔

اسرائیلی ہٹ دھرمی، ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال چوتھے ماہ میں داخل

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ ماہر الاخرس کی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال چوتھے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی کی رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی مندوب مائیکل لینک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 90 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطین کو فوری طور پر رہا کرے۔

ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال مسلسل جاری، حالت مزید مخدوش

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ ماہر الاخرس کی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال 85 ویں روز سے جاری ہے۔

بھوک ہڑتالی ماہر الاخرس کی زندگی خطرے میں، ڈاکٹروں نے وارننگ جاری کردی

اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 80دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر ماہر الاخرس کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اس کے شوہر کی زندگی خطرے میں ہے اور ان کے ڈاکٹروں نے الاخرس کی شہادت کی وارننگ جاری کردی ہے۔