جمعه 15/نوامبر/2024

ماورائے عدالت قتل

اسرائیلی حراست میں فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غزہ کی پٹی سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کو عقوبت خانوں میں شہید کیے جانے کے مجرمانہ اسرائیلی طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 27 فلسطینیوں کی ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج جنین میں ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے: واشنگٹن پوسٹ

جمعہ کوامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صحافتی تحقیقات شائع کیں جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ صہیونی قابض فوج نے رواں سال 2023 کے آغاز سے مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین میں ماورائے عدالت فلسطینیوں کو قتل کیا۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، تین فلسطینی ماورائے عدالت شہید

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے وسط میں ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے تین فلسطینی مزاحمت کاروں کو ماوروائے عدالت شہید کردیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس پر نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کا الزام

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک خاندان نے صدر محمود عباس کے ماتحت ایک سیکیورٹی ادارے پر نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عاید کرتے ہوئے قتل کی اس مجرمانہ واردات پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

‘تفریح’ کی آڑ میں ماورائے عدالت فلسطینیوں کا قتل!

آئے روز قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کردیا جاتا ہے۔ ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل کے واقعات سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کھل کرسامنے آرہی ہیں۔

ماورائے عدالت قتل، فلسطینی اتھارٹی صہیونیوں کی راہ پر!

اگست 2016ء سے 2018ء کے دوران فلسطین میں پے درپے ایسے کئی واقعات رُونما ہوئے جنہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے منفی کردار اور عدلیہ کو پامال کرنے کے جرائم نے فلسطینی اتھارٹی کی پالیسی پر ایک نیا سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔

اسرائیل فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے صہیونی ریاست کو نہتے فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کا قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران صہیونی فوج نے 150 فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے ماورائے عدالت قتل کرنے کی یہ واضح مثال ہے۔