
‘فلسطینی اتھارٹی کے رازوں کا افشاء’ اختیارات کی جنگ یا مالی کرپشن!
جمعرات-13-جون-2019
حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے وزراء کی تنخواہوں میں خفیہ اضافے کی خبریں منظرعام پرآنے اور چھ وزارتوںکے خفیہ بجٹ لیک ہونے کے بعد رام اللہ انتظامیہ کی مالی بدعنوانی ایک بار پھر زبان زد عام ہوگئی۔ فلسطینی عوامی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا فلسطینی اتھارٹی کے رازوں کا افشاء اور لیکس اعلیٰ عہدیداروں کی اختیارات کی جنگ ہے یا یہ فلسطینی اتھارٹی میں اوپرسے نیچےتک پھیلی کرپشن کہانیوں کا نیا باب ہے۔