جمعه 15/نوامبر/2024

مالی امداد

الجزائر کا جنین کی تعمیر نو کے لیے 30 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

جمعرات کو الجزائر نےغرب اردن میں کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں تباہ ہونے والے مکانات اور دیگر املاک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے 30 ملین ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کا فلسطینی اسیران کی مالی امداد میں کٹوٹی کا فیصلہ

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور شہدا کے خاندانوں کے لیے آنے والی مالی امداد کا بڑا حصہ ہڑپ کرنے کے لیے اسرائیل کی سکیورٹی کیبنٹ نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری دیتے ہوئے فیصلہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے انے والے فنڈز میں سے 600 ملین شیکلزٹیکس کے نام پر کاٹے جائیں۔

اسرائیلی عدالت نے امدادی کارکن کو بغیر ثبوت مجرم قرار دے دیا

ہائی پروفائل کیس میں شواہد کی کمی کے باوجود اسرائیلی عدالت نے غزہ کے ایک امدادی کارکن کو حماس کے لیے مالی امداد کے الزام میں مجرمانہ فیصلہ سنا دیا ہے۔

اسرائیلی دباؤ میں ہالینڈنے فلسطینی تنظیم کی مالی امداد روک دی

ڈچ حکومت نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ فلسطینی یونین آف ایگریکلچرل ورک کمیٹیوں کی مالی امداد بند کر دے گی۔ یہ پابندی تنظیم کے "انفرادی روابط" کی وجہ سے اسے "پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین" کی وجہ سے عاید کی گیی ہے۔ اسے ریاستہائے متحدہ امریکا اور یورپی یونین "دہشت گرد" سمجھتے ہیں۔ "

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد بند کردی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرونا وائرس بحران میں اس ادارے نے انتہائی بدنظمی کا مظاہرہ کیا اور اس کے پھیلاؤ کو چھپایا۔

قطرکا غزہ میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے لیے مالی امداد کا اعلان

فلسطین کے محصور اور جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں قطر کی طرف سے قائم کردہ تعمیر نو اور بحالی کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطری حکومت غزہ کی پٹی کے طبی عملے کے 100 ارکان کو آئندہ چھ ماہ تک تنخواہوں کی مد میں مالی مدد فراہم کرے گا۔

امریکا نے اسرائیل کے سوا پوری دنیا کے لیے دی جانے والی امداد کم کردی

امریکی وائٹ ہائوس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کے سوا باقی پوری دنیا کے ممالک کو دی جانے والی امداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ کے 50 ہزار نادار گھرانوں کو قطر کی طرف سے نقد امداد

خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے 50 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ ایک ایک سو ڈالر کی امداد تقسیم کی گئی۔

عمان کی جانب سے نادار فلسطینی گھرانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

خلیجی ریاست سلطنت عُمان کی جانب سے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں نادار اور غریب فلسطینی گھرانوں کے لیے 33 لاکھ 3 ہزار 900ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی'اونروا' کی طرف سے ادا کی جائے گی۔

پاکستان کا فلسطینیوں کے امدادی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان

پاکستان کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلسطین پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد کا اعلان مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کیا۔