شنبه 16/نوامبر/2024

مالک القاضی

سابق اسیر مالک القاضی کو فلسطینی ہسپتال منتقل کردیا گیا

اسرائیلی جیل میں 70 دنوں تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر مالک القاضی کو ہفتے کے روز ایک فلسطینی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیران کی فتح پر جشن، اسیران کی والدہ کا ریلی سے خطاب

اسرائیلی جیلوں میں غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے بلبول برادران کی والدہ نے بیت لحم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کی جانب سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی اسیر مالک القاضی کی بھوک ہڑتال 65ویں دن میں جاری

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت فلسطینی نوجوان کی احتجاجاً جاری بھوک ہڑتال آج 65 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ بھوک ہڑتالی مالک القاضی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیر مالک القاضی کومہ میں، زندگی شدید خطرات سے دوچار

اسرائیلی جیلوں میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج دو ماہ سے زاید وقت سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر مالک القاضی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ القاضی کومے میں ہیں اور مسلسل بے ہوش ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ القاضی کی زندگی بچنا مشکل ہے اورانہیں کسی بھی وقت اس کی شہادت کی خبر سنائی جاسکتی ہے۔

نوجوان فلسطینی مالک القاضی کی بھوک ہڑتال کے 56 روز، حالت مزید خطرناک

اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں اسلامی جہاد کے نوجوان کارکن مالک القاضی کی بھوک ہڑتال آج 56 ویں روز میں جاری ہے۔ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کی حالت مزید تشویشناک ہو چکی ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

اسرائیلی جیل میں دو ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان مالک القاضی کی حالت مزید تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق القاضی کی مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اس کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔ صہیونی جیل انتظامیہ نے مالک القاضی کو جبری خوراک دینے کی کوشش کی ہے مگر قیدی نے خوراک لینےسے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے ’’ویلفسون‘‘ نامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔