ماربل انڈسٹری فلسطینی معیشت کا اہم ستون!
اتوار-20-نومبر-2016
فلسطین کے شہر، دیہات اور قصبے تاریخی مقامات، قدرتی حسن کی رنگا رنگی ہی کی وجہ سے مشہور معروف نہیں بلکہ فلسطینی شہر قدرتی وسائل سےبھی مالا مال ہیں۔ کئی شہروں میں ایسی قیمتی پتھر وافر مقدار میں موجود ہیں جو فلسطینی معاشی خود کفالت کا اہم ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہی میں سنگ مرمر کے وسیع ذخائر ارض فلسطین کا خاصہ اور پہچان بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطین کی ماربل انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔