جمعه 15/نوامبر/2024

مائیک پومپیو

مایئک پومپیو فلسیطنی قوم کا حقیقی دشمن ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو فلسطینی قوم کا حقیقی 'دشمن' قرا ردیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یہودی کالونیوں کی مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دینے کا اعلان فلسطینی قوم کے خلاف حقیقی جارحیت، غنڈہ گردی اور فلسطینی قوم کے حقوق کی پامالی ہے۔

مائیک پومپیو کے ذریعے اسرائیل اور سوڈان کے درمیان فضائی سروس کا آغاز

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج منگل کی صبح اسرائیل سے سوڈان روانہ ہوئے۔ یہ تل ابیب اور خرطوم کے درمیان سرکاری طور پر پہلی براہ راست پرواز تھی۔ پومپیو کا مشرق وسطی کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ خرطوم میں کئی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ان میں سوڈان کا نام دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالنے کے عمل میں تیزی اور سوڈان میں امن کے لیے واشنگٹن کی سپورٹ شامل ہے۔

امارات کودفاع کے لیے جدید دفاعی آلات دیں گے:پومپیو

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی اطلاع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو درپیش خطرات سے دفاع امریکا کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا متحدہ عرب امارات کو ایرانی خطرے سے بچائو کے لیے جدید دفاع آلات اور ہتھیار فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

اسرائیلی خوشنودی کے لیے امریکی وزیر خارجہ عالمی عدالت پرسیخ پا

امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے عالمی عدالت پر تنقید عدالت کے اس اعلان کے بعد کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت فلسطین کے علاقوں غرب ارد، القدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیل غرب اردن کے الحاق سے متعلق وقت اور میکانزم خود طے کرے گا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی لیڈروں پر زوردیا ہے کہ وہ دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کے صہیونی ریاست میں مجوزہ انضمام کے منصوبے پر عمل درآمد کے وقت تمام عوامل کو ملحوظ رکھیں تاکہ یہ انضمام امریکا کے اسرائیل، فلسطین امن منصوبے کے مطابق ہو۔ انہوں نے اسرائیل اور چین کےدرمیان تجارتی تعلقات اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے اسرائیلی قیادت پرزور دیا کہ وہ چین سے دور رہے۔

ایران کے ساتھ کشیدگی کا پرامن حل چاہتے ہیں: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کا پُر امن حل چاہتا ہے تاہم گیند اب تہران کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کے اس موقف کو دہرایا کہ "ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا"۔

سعودی عرب جانے والا ہر شخص خطرے میں ہے: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں داخل ہونے والا ہر شخص خطرے میں ہے۔ اس بیان کے ذریعے امریکا سعودی عرب کو ایران کا خطرہ دلا کر مزید پیسے جمع کرنا چاہتا ہے۔

مائیک پومپیو کا دورہ مشرق وسطیٰ، خاشقجی کیس اہم موضوع ہوگا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جلد ہی مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کا اہم ترین ایجنڈ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر بات چیت کرنا ہے۔

صہیونیوں کا وفادار نیا امریکی وزیر خارجہ کون؟

ان دنوں امریکا میں سیاسی تبدیلی کا ایک نیا دھماکہ ہوا۔ سیاسی دھماکوں کے حوالے سے مشہور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک وفادار اور ہونہار وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کی جگہ ’سی آئی اے‘ چیف مائیک پومپیو کو نیا وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے۔