شنبه 16/نوامبر/2024

لیلتہ القدر

لیلۃ القدر:چار لاکھ فلسطینی مسلمانوں کی قبلہ اول میں عبادت کیلئے حاضری

گذشتہ شب 'لیلۃ القدر' کے موقع پر چار لاکھ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نمازوں کے بعد قبلہ اول میں رات بھرعبادت کی۔ جمعۃ الوداع کے موقع پراڑھائی لاکھ فلسطینی مسلمانوں کی قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی اور لیلۃ القدر کی عبادت میں شرکت کی۔

لیلۃ القدر کے موقع پر پونے تین لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں عبادت

فلسطینی قوم نے لیلۃ القدر کی بابرکت ساعات میں پورےمذہبی جوش وخروش کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں عبادت اور ریاضت کا اہتمام کیا۔ ایک اندازے کے مطابق دو لاکھ 70 ہزار فلسطینی شہری اسرائیلی پابندیاں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

لیلۃ القدر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر نئی اسرائیلی پابندیاں

فلسطینی شہیروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کی شام لیلۃ القدر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں پر نئی پابندیاں عاید کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔

ترکی کی سب سے قدیم مسجد ’شاملجا‘ میں لیلۃ القدر کی عبادت

ماہ صیام کے آخری عشرے کے دوران دنیا بھر کی مساجد میں اہل ایمان پوری مذہبی عقیدت کے ساتھ عشرہ اعتکاف مناتے ہیں۔ دنیا بھر کی مساجد کی طرح ترکی کی تاریخی مساجد بھی معتکفین سے کچھا کھچ بھری ہوئی ہیں۔