جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان

اسرائیل نے لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں فوج کی مزید نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں فوجی چھاؤنیوں کی تعداد بڑھانے، ملٹری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سرحد پرنگرانی کا نظام مزید سخت کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کویت کی 2 لاکھ ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست کویت کی جانب سے لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی طبی ضروریات کے لیے دو لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ کویت کی طرف سے فراہم کردہ امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘‘اونروا’’ کو موصول ہو گئی ہے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں بم دھماکہ

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ ‘‘عین الحلوہ’’ میں گذشتہ روز ایک بم دھماکہ ہوا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی دگرگوں معاشی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں مقیم فلسطینیوں کی مالی مشکلات کے حل کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔