جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان کی سرحدیں

سابق امریکی نائب صدر کےلبنان پر گرائے جانے والے بموں پر دستخط

اسرائیل کے اپنے دورے کے دوران سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے لبنان کی طرف داغے جانے سے پہلے توپ خانے کے گولوں اور بموں پر دستخط کیےان پر ’’اسرائیل کی خاطر‘‘ کے الفاظ لکھے۔

لبنان کی سرحد پر جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے

لبنان کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں سوموار کی شام چھ اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے، جب کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ایک مانیٹرنگ چوکی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے تین کارکن شہید ہوگئے۔

جنوبی لبنان میں اسرئیلی حملے میں حزب اللہ کے تین کارکن شہید

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک واچ ٹاور پر حملہ کرکے حزب اللہ کے تین کارکن شہید کردیے۔

اسرائیلی فوج کی لبنان کی سرحد پر فائرنگ، تین افراد زخمی

بدھ کے روز حزب اللہ کے ارکان کے ایک گروپ نے اسرائیل کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد پر آگ لگا دی اور بارودی سرنگوں کو دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیلی پبلک ریڈیو "کان" کے مطابق واقعہ کے دوران اسرائیلی فورسز نے انتباہی طور پر فائرنگ کی۔

لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ

لبنانی المنار ٹی وی نے کہا ہے کہ لبنانی فوج نے جمعے کے روز ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی

لبنانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے نے مقبوضہ لبنانی شعبا فارمز پر لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور حسبیا کے علاقے پر تلاشی کی کارروائیاں کیں، جو مغربی بیقاع میں کوہ برغز اور لیطانی ندی کی فضا کی خلاف ورزی کی گئی۔

اسرائیل نے گیس معاہدےکےحوالے سے لبنان کی ترامیم مسترد کردیں

جمعرات کے روز اسرائیل نے لبنان کی جانب سے امریکی ثالثی میں سمندری سرحدی حد بندی کی تجویز پر کی گئی ترامیم کو مسترد کر دیا، جس سے بحیرہ روم کے متنازع علاقے میں دونوں ممالک کو گیس نکالنے کے قابل بنانے کے لیے برسوں کی سفارتی کوششوں پر شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

ہماری نظریں اور میزائل کریش پر ہیں:حسن نصراللہ

لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ لبنان کے حقوق حاصل کرنے سے پہلے اسرائیلی ریاست کی کریش فیلڈ سے گیس نکالنا ایک "سرخ لکیر" ہے۔

لبنان اور شام سے اسرائیل پر راکٹ حملے

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیا تھا کہ لبنان کے سرحدی علاقےہ سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔ اس واقعے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد اسرائیلی فوج نے شام کی سرزمین سے راکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہےکہ یہ راکٹ ویران علاقے میں گرے ہیں جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔