چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین

عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے 4 محلوں میں مشترکہ سیکورٹی فورس تعینات

جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مشترکہ سکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمود العجوری نے کہا ہے کہ کیمپ میں مشترکہ سکیورٹی فورس کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی کل پیر 25 ستمبر کو ہوئی ہے۔

حماس کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جنگ بندی کے لبنانی اقدام کی حمایت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی طرف سے عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی روکنے اور متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے فارمولے کی حمایت کی ہے۔

لبنان: فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں جھڑپیں،7 افراد ہلاک،20 زخمی

لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ عین الحلوہ میں متحارب گروہوں میں عارضی جنگ بندی کے بعد پھرلڑائی چھڑ گئی ہے اور اس میں بدھ کو چھے افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان: فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپیں، تین افراد جاں بحق،30 زخمی

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ میں جمعہ کے روز خاموشی کے بعد کل ہفتے کو دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئیں۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران 11 ہلاک،40 زخمی

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دو روز سے جاری جھڑپوں میں11 افراد ہلاک جب کہ چالیس سے زاید زخمی ہو گئے ہیں۔ عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے دھڑے فتح کے کارکنوں کی شدت پسندوں کی حمایت کرنے والے حریف گروہوں کے خلاف جھڑپیں ہوئی ہیں۔

لبنان:تعمیرات کے الزام میں گرفتار فلسطینی پناہ گزین کی رہائی کامطالبہ

فلسطینی ایسوسی ایشن برائے انسانی حقوق "شاہد" نے لبنانی حکام سے فلسطینی پناہ گزین خاتون نصرہ موسیٰ مبارکہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، جسے لبنان کے شہر صور میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے رشیدیہ کیمپ میں "تعمیراتی خلاف ورزی" کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

لبنان میں موجود نصف فلسطینی پناہ گزینوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے امداد

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے قائم اقوام متحدہ کی ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ [اونروا] کے نئے ڈائریکٹر ڈوروتی کلاؤس" نے وعدہ کیا ہے کہ امدادہ ادارہ رمضان میں 160،000 سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ امداد رواں ماہ مارچ میں دیے جانے کی توقع ہے۔

فائرنگ اور گولہ باری برج البراجنہ کیمپ میں کیا ہو رہا ہے؟

پیرکے بعد سے بیروت کے برج البراجنہ کیمپ پر غیر قانونی گروہوں (کیمپ کے باہر سے آنے والے غیر فلسطینی عناصر) کی طرف سے شدید گولہ باری اور بم گرائے جا رہے ہیں اورکیمپ کے آس پاس میں مسلح جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

لبنان کے الجلیل فلسطینی پناہ گزین کیمپ 23 حفاظ قرآن سے مزین

لبنان کے شہر بعلبک میں قائم الجلیل پناہ گزین کیمپ ایک تحفیظ القرآن سینٹر میں 23 نئے حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ کتاب اللہ کے حفظ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں طلبا اور طالبات دونوں شامل ہیں۔ حفاظ کرام کی دستار بندی کی اس خوبصورت تقریب علمائے کرام، سرکردہ فلسطینی اور مقامی لبنانی شخصیات نے شرکت کی اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلبا اور طالبات کو مبارک باد پیش کی۔

تل زعترقتل عام کے 46 سال، حماس کا ایک بار پھر تحقیقات کا مطالبہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب 12 اگست 1976ء کو تل زعتر پناہ گزین کیمپ پر نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے 46 سال مکمل ہونے پر حماس نے اس واقعے کی ایک بار پھر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔