
’24 ملین ڈالر کی رقم ہاتھ سے جاتے جاتے کیسے بچ گئی‘
جمعہ-20-اکتوبر-2017
امریکا کے ایک عمر رسیدہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ 24 ملین ڈالر لاٹری کی رقم کی رسید ایک پرانی شرٹ کی جیب میں بھول گیا۔ ایک سال کے بعد اچانک اسے پرانی شرٹ کی جیب سے اس گراں قیمت لاٹری کی رسید ملی اس کی حیرت کی اس وقت انتہا نہ رہی جب رقوم کی وصولی کی آخری تاریخ کو صرف دو روز باقی رہ گئے تھے۔ اگر دو روز مزید اسے لاٹری کارڈ نہ ملتا تو وہ اس خطیر رقم سے محروم رہتا۔