جمعه 15/نوامبر/2024

لاوڈ اسپیکر

یہودی شرپسندوں کا مسجد پر دھاوا ، لاؤڈ اسپیکر، اذان کے الات کی توڑپھوڑ

قابض اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کے حملوں میں فلسطین کی مساجد اور ان میں موجود اذان کے آلات بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر اس کی بےحرمتی کی اور مسجد میں لگے اذان کے آلات اور لاؤڈ اسپیکر توڑ دیے۔

بیت المقدس میں مساجد کے خلاف نئی صہیونی مہم، لاؤڈ اسپیکر اتار لیے گئے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج نے مساجد کے خلاف ایک نئی مذموم مہم شروع کی ہے جس کے تحت مساجد کے آئمہ، خطباء اور انتظامیہ کو زدو کوب کیے جانے کے ساتھ ساتھ لاؤڈ اسپیکر بھی اتارے جا رہے ہیں۔

فلسطینی شہر کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر اسرائیلی پابندی

اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہری ’’اللد‘‘ کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی عاید کر دی ہے، جس کے بعد فلسطینی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک کے ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کو نسل پرستانہ سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔