چهارشنبه 30/آوریل/2025

لاقانونیت

غرب اردن: فلسطینی پولیس اور مسلح افراد میں تصادم، خاتون جاں بحق

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس کے پرانے شہر میں مسلح افراد اور فلسطینی پولیس کے درمیان آج بدھ کے روز ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عباس ملیشیا کی پناہ گزین کیمپ پرچڑھائی، خوفناک تصادم میں متعدد زخمی

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غرب اردن: مقتول فلسطینی کی تدفین کے بعد نابلس میں دوبارہ کرفیو نافذ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے تشدد کے نتیجے میں فوت ہونے والے فلسطینی کی نماز جنازہ اور تدفین کے بعد شہر بھر میں آج بھی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ عوامی غم وغصہ پر قابو پانے کے لیے فلسطینی پولیس نے نابلس شہر کے بیشتر مقامات پر کرفیو لگا دیا ہے۔

نابلس میں نظام زندگی بدستور مفلوج، تصادم کا خوف، پولیس کا ہائی الرٹ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عباس ملیشیا کی کارروائیوں میں تین عام شہریوں کے قتل کے رد عمل میں شہر بھر میں آج بھی نظام زندگی بدستور معطل ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بند ہیں اور شہریوں کی طرف سے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفرتی تعینات کی گئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے خلاف عوام کا احتجاج جاری، تشدد سے مزید35 زخمی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں تین فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج جاری ہے۔ آج جمعرات کو بھی نابلس میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ ادھر تشدد کے مختلف واقعات میں کم سے کم 35 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی پولیس کی تازہ دہشت گردی، ایک اور شہری تشدد کرکے قتل کرڈالا

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام نام نہاد سیکیورٹی اداروں نے ایک اور فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کے بعد تشدد کرتے ہوئے موت کی نیند سلا دیا ہے۔

جنازے کے جلوس پرعباس ملیشیا کا حملہ، نابلس میں کرفیو، نظام زندگی مفلوج

ہفتے کی شام فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک مقامی فلسطینی شہری کی نماز جنازہ کے جلوس پرعباس ملیشیا نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے نابلس شہر میں رات گئے کرفیو لگا دیا جس کے نتیجے میں شہر میں آج دن کو بھی نظام زندگی بری طرح مفلوج رہا ہے۔