جمعه 15/نوامبر/2024

لائبرمین

آوی گیڈور نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، کل اتوار کو منظوری کیا جائے گا

سبکدوش ہونے والے اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اپنے عہدے سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دینے کے بعد استعفیٰ وزیراعظم کے سامنے پیش کردیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لائبرمین کا استعفیٰ کل اتوار کے روزمنظور کیا جائے گا۔

لائبرمین کا استعفیٰ فلسطینی مزاحمت کا ثمر!

مئی 2016ء کو اسرائیل کے انتہا پسند سیاسی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے صہیونی ریاست میں وزارت دفاع کا قلم دان ہاتھ میں لیا۔ انہوں‌ نے وزارت دفاع کا قلم دان ہاتھ میں لینے سے قبل ایک بیان میں کہا کہ اگر انہیں وزارت دفاع کا قلم دان سونپا گیا وہ غزہ کی پٹی میں نہ صرف حماس کی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے بلکہ حماس کا مکمل طورپر قلع قمع کردیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ وزارت دفاع کے عہدے پرفائز ہوئے اور قریبا اڑھائی سال سے اس عہدے پر فائز رہے۔

لائبرمین نے غزہ جنگ میں‌ناکامی پر استعفیٰ دیا: حماس، اسلامی جہاد

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور اسلامی جہاد نے اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کے عہدے سے استعفے کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاتھوں شرمناک شکست کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

فلسطینی مزاحمت کار کی گرفتاری میں ناکامی، لائبرمین کے استعفے کا مطالبہ

تین ہفتے قبل غرب اردن میں دو یہودی آباد کاروں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے والے فلسطینی مزاحمت کار کی گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کے استعفے کے لیے عوامی دبائو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فلسطینیوں کی حمایت کو اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست کے مظالم کی مخالفت کو یورپی ممالک کی اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

اسرائیل کا داخلی محاذ جنگ کے لیے تیار نہیں: عبرانی اخبار

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمرجسنی یونٹ کی خصوصی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا داخلی محاذ جنگ کے لیے تیار نہیں۔

لائبرمین کی غزہ پر فوج کشی کی گیدڑ بھبکی!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مقامی شہریوں کی طرف سے اسرائیل پر آتش گیر کاغذی جہاز اور گیسی غبارے پھینکنے پر صہیونی ریاست سیخ پا ہے اور اس نے غزہ پر وسیع جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی ہے۔

’غزہ پر پابندیوں میں نرمی‘ اسرائیلی کابینہ شدید اختلافات کا شکار

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی غزہ کی پٹی پر عاید کردہ معاشی پابندیوں میں نرمی سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

غزہ پرپابندیوں میں نرمی مغوی فوجیوں کی رہائی سے مشروط ہے: لائبرمین

اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پرعاید کردہ معاشی پابندیوں میں اس شرط پر نرمی کی جاسکتی ہے کہ اگر غزہ میں حماس کے ہاں سنہ 2014ء سے جنگی قیدی بنائے گئے فلسطینیوں کو رہا کردے۔

فلسطینی اسیران کے وظائف پر اسرائیلی وزیر دفاع چراغ پا

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لایبرمین نے فلسطینی اسیران اور ان کے اہل خانہ کو دیے جانے والے مالی وظائف پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو دیے جانے والے ٹیکسوں میں سے ایک بڑی رقم اس لیے منہا کریں گے کہ وہ رقم فلسطینی اسیران اور ان کے اہل خانہ کو دی جا رہی ہے۔